ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اے ایم یو کے ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرنس نے گاؤں میں صفائی مہم چلائی

اے ایم یو کے ’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرنس نے گاؤں میں صفائی مہم چلائی

Sat, 04 Aug 2018 01:39:31    S.O. News Service

علی گڑھ:3/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)’سوچھ بھارت‘ سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اِنٹرنس نے جواں بلاک کے مرزا پور گاؤں میں صفائی مہم چلائی، جس میں مقامی پرائمری اسکول اور جونیئر ہائی اسکول کے طلبہ طالبات نے بھی شرکت کی۔ طلبہ نے اسکول احاطہ اور کمروں کی صفائی کی۔ گاؤں کے متعدد لوگوں نے بھی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔اے ایم یو کے طلبہ مؤمن علی (پی ایچ ڈی، ای ایل ٹی)، سنویر سنگھ (ایم ٹیک)، انم بیگ (بی ایڈ)، نیہا تیواری (بی ایس ڈبلیو)، ریا تیواری (بی ایس ڈبلیو)، رجت یادو (بی ٹیک) اور انوپم گپتا (بی ایس سی ، فزکس) نے صفائی مہم کی قیادت کی۔مہم کے آخر میں گاؤں میں تین الگ الگ مقامات پر نکڑ ناٹک پیش کیا گیا، جس کے ذریعہ مقامی باشندوں کو ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے اور جسمانی صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ۔ مقامی باشندوں کو بتایا گیا کہ اپنے آس پاس کا ماحول صاف رکھنے اور جسمانی صفائی سے بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ پروگرام وزارت آب و صفائی، وزارت فروغ انسانی وسائل اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کی جانب سے مشترکہ طور سے چلایا جارہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ طالبات اس قومی پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔


Share: